ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہادائی احتجاج کے دوران گرفتار کسانوں کی رہائی

مہادائی احتجاج کے دوران گرفتار کسانوں کی رہائی

Sun, 14 Aug 2016 10:30:28    S.O. News Service

بنگلورو13؍اگست(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور)مہادائی احتجاج کے دوران گرفتار 187 کسانوں میں سے 129 کو آزا ضمانت کی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد رہا کردیا گیا۔ جیلوں کے باہر ان کے خاندان والوں اور رعیت لیڈروں نے ان کسانوں کا استقبال کیا۔ پچھلے دس دنوں سے بلاری جیل میں 130 سے زائد کسانوں کو قید رکھا گیاتھا، ان میں سے 129کو آج رہا کردیا گیا، جبکہ ابراہیم نامی ایک کسان کو ضمانتی بانڈ نہ ملنے کے سبب ان کی رہائی نہیں ہوپائی۔ بلاری سے نول گنڈ تک پہنچانے کیلئے دو بسوں کا انتظام رعیت سنگھا کی طرف سے کیا گیاتھا۔ رہائی سے قبل جیل میں ان کسانوں کی طبی جانچ کے بعد انہیں باہر بھیجا گیا۔


Share: